کراچی: 10 سالہ بچہ رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنسنے سے جاں بحق

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گلستان جوہر بلاک انیس کی رہائشی عمارت میں بچے کا سر لفٹ میں پھنس گیا۔لفٹ میں پھنسے 10 سالہ کریم کو نکالنے کے لئے ریسکیو نے

عی Dec 5, 2024 IDOPRESS

کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گلستان جوہر بلاک انیس کی رہائشی عمارت میں بچے کا سر لفٹ میں پھنس گیا۔


لفٹ میں پھنسے 10 سالہ کریم کو نکالنے کے لئے ریسکیو نے آپریشن کیا، ریسکیو حکام کے مطابق بچے کا سر لفٹ میں آنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، لفٹ کو کاٹ کر بچے کو نکالا گیا۔


ریسکیو کے مطابق لفٹ سے بچے کا سر نکال کر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کریم دوران علاج دم توڑ گیا۔


عینی شاہدین کے مطابق دو بچے اچانک لفٹ میں سوار ہوئے، ایک لفٹ میں سوار ہوگیا دوسرے کا سر دروازے میں پھنس گیا، علاقہ مکینوں کے مطابق دس سالہ کریم 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں