سندھ ہائیکورٹ میں ریگورلر اور آئینی بینچز کا تنازع حل نہ ہوسکا

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے باوجود عدالت میں ریگولر اور آئینی بینچز سے متعلق تنازع حل نہ

عی Dec 5, 2024 IDOPRESS

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے فیصلے کے باوجود عدالت میں ریگولر اور آئینی بینچز سے متعلق تنازع حل نہ ہوسکا۔


سندھ ہائیکورٹ میں آج کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ جو کیسز ریگولربینچ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے ہم نہیں سنیں گے اور جو کیسز آئینی بینچ کے لئے ہیں وہ کیسز وہ بینچ ہی سنے گا۔


اس موقع پر وکلا نے کہا کہ چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کیسزکی سماعت کا دائرہ اختیار واضح کرچکا ہے جن کیسز میں ریگولر بینچ فیصلہ دے چکا ہے، عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار بھی اسی بینچ کو ہے۔


اس پر جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ چاہے توہین عدالت کا کیس ہی کیوں نہ ہو جو کیسز آئینی بینچ کے لئے فائل کرتے ہیں وہیں جائیں گے۔


بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے مزید کیسز سماعت کے لئے آئینی بینچ کو بھیج دیئے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں