امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 35 کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دیں

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے وزارت خزانہ نے ایران کی مزید 35 کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی حکام کا

عی Dec 6, 2024 IDOPRESS

سورس: Pxhere.com

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے وزارت خزانہ نے ایران کی مزید 35 کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابقامریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران غیرقانونی طور پر تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اپنے جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائل سسٹمز، اور ڈرونز کی تیاری میں استعمال کر رہا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد ایران کے خلاف غیرقانونی مالیاتی سرگرمیوں اور دہشت گردی کی معاونت کو روکنا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کی تجویز پر "آفس آف فارین اسیٹس کنٹرول" (OFAC) نے میری ٹائم انڈسٹری سے وابستہ مختلف ممالک میں آپریٹ کرنے والی ایران سے متعلق شیڈو کمپنیوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

یہ پابندیاں ایران کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافے کا حصہ ہیں تاکہ اس کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کو روکنے کی کوشش کی جا سکے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں