اپوزیشن لیڈر کو لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمنٹ آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمنٹ آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔قومی

سافٹ ویئر Dec 11, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمنٹ آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔


قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اب اسمبلی میں آکر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ وہاں دونوں طرف سے غلیلیں چلتی ہیں، یہاں دلیل سے بات ہوتی ہے، اپوزیشن کو تنقید کرنے اور ہمیں جواب دینے کا حق ہے، تنقید ہونی چاہئے لیکن ہر بات پر نہیں، جو چیزیں ٹھیک ہو رہی ہیں اس کی تعریف بھی کیا کریں۔


وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم ہوگئی، انٹرسٹ ریٹ مزید نیچے آئے گا، پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ میں بہت سرمایہ کاری کی جا رہی تھی، اصلاحات کے بعد لوگوں نے سٹاک مارکیٹس کا رخ کیا جس کے بعد مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں