اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سماجی تحفظ و سروسز کیلئے 33کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ڈی بی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سماجی تحفظ و سروسز کیلئے 33کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ڈی بی کے مطابق رقم غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کیلئے فراہم کی جائیگی،رقم انٹیگریٹڈسوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ پروگرام کی مد میں فراہم کی جائے گی، قرض فراہمی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادارہ جاتی کپیسٹی کو بڑھایا جائے گا، اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم صحت، تعلیم اور غریب نوجوانوں کیلئے استعمال ہو سکے گی،آفات کا شکار علاقوں میں صحت و غذائیت کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے گا۔