اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ جلد ہی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوں گی،
سورس: File Photo
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ جلد ہی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوں گی، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بعد جلد ہی پی ٹی آئی کے مخلص لوگوں کی ایک نئی پارٹی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف سے ایک ’گدھ‘ نے 9 مئی کروایا اور اُسی نے اقتدار میں گوگی گینگ کے بھی سارے کام کروائے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ہی ڈی چوک جانا چاہتی تھی اور پھر فرار ہوگئیں، اگر سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو شاید ان کی کچھ عزت باقی رہ جاتی، اب موجودہ قیادت منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ نے کہا کہ اس خاتون نے ہمارے لیے مصیبت بنائی۔ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بشریٰ بی بی ضرور گرفتار ہوں گی۔