سی پیک کی مد میں چین سے کتنے ارب ڈالرز وصول کیے گئے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سی پیک کی مد میں چین سے  کتنے ارب ڈالرز وصول کیے گئے؟  اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔ "ایکسپریس نیوز

چپ ٹیک Dec 11, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سی پیک کی مد میں چین سے کتنے ارب ڈالرز وصول کیے گئے؟ اس حوالے سےاہم تفصیلات سامنے آ ئی ہیں ۔

"ایکسپریس نیوز " کے مطابق پاکستان نے سی پیک کی مد میں چین سے ساڑھے 25 ارب ڈالرز وصول کیے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت شروع ہوگیا، جس میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے رقم وصولی کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔دستاویز کے مطابق پاکستان نے چینی حکومت سے سی پیک منصوبوں کی مد میں ساڑھے 25 ارب ڈالر ز وصول کیے۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیاہے کہ چین کے تعاون سے 24 ارب ڈالر زکی لاگت سے 43 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق 75 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے 8 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں