اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد کے احتجاج میں 278 کارکنوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ نجی ٹی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے اسلام آباد کے احتجاج میں 278 کارکنوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگوکرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ منگل کو احتجاج میں ہمارے 278 کارکن جاں بحق ہونے۔
جس پر شو کے میزبان نے لطیف کھوسہ سے کہا کہ وہ ان میں سے 8 ہی کے نام بتا دیں تو لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بات ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتائی ہے۔ لطیف کھوسہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے 1900کارکن گولیوں سے زخمی بھی ہوئے۔