راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند رہے گی۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی میں میٹرو بس سروس 4 روز کیلئے بند رہے گی۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس 28 نومبرسے یکم دسمبرتک بند کی جائے گی۔راولپنڈی میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدرسٹیشن تا فیض آباد اسٹیشن تک بند کی جائے گی، ٹریک کی بحالی کے باعث میٹروبس سروس بند کی جا رہی ہے۔
میٹروبس سروس فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گی، 2 دسمبر سے میٹروبس سروس مکمل بحال کردی جائے گی۔