لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون صوبائی محتسب کو کام سے روک دیا اور خاتون کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون صوبائی محتسب کو کام سے روک دیا اور خاتون کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں خاتون صوبائی محتسب کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے صوبائی خاتون محتسب ایکٹ کالعدم قرار دے رکھا ہے ،عدالتی حکم کے باوجود صوبائی خاتون محتسب درخواستوں پر کارروائی کررہی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے خاتون صوبائی محتسب کو کام سے روک دیا،عدالت نےخاتون صوبائی محتسب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی۔