وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

جگہ Aug 13, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ آئندہ ہفتے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی کہ گندم کی امپورٹ سرکاری شعبے میں ہوگی یا پرائیویٹ سیکٹر کو گندم درامد کرنے کااختیار دیا جائے۔

رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت امپورٹ کے متعلق آئندہ ھفتے فیصلہ ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب نے 8 لاکھ ٹن، سندھ نے 7 لاکھ ٹن اور کے پی کے نے 5 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں