کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون پیرس اور جنیوا کے کامیاب دورے کے بعد برسلز پہنچ گئے

جگہ Aug 11, 2026 IDOPRESS


برسلز ( نمائندہ خصوصی ) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین و وفاقی وزیر رانا قاسم نون پیرس اور جنیوا کے کامیاب دورے کے بعد برسلز پہنچ گئے، جہاں وہ اپنے قیام کے دوران یورپی پارلیمنٹ، یورپی یونین اور معروف یورپی تھنک ٹینکس کے نمائندگان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔


رانا قاسم نون اپنے دورۂ برسلز کے دوران حکومتِ پاکستان کی پالیسیوں، مسئلۂ کشمیر اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کوششوں سے یورپی پارلیمنٹیرینز اور پالیسی ساز حلقوں کو آگاہ کریں گے۔ وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے بھی پارلیمنٹیرینز کو پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔


رانا قاسم نون کی برسلز آمد پر سفارتخانۂ پاکستان کے اعلیٰ حکام، پریس اتاشی صغیر وٹو اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ملک شرجیل اعوان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔رانا قاسم نون ایک مدبر، ملنسار اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہیں مسئلۂ کشمیر پر مکمل عبور حاصل ہے اور وہ کشمیر کاز کو پاکستان کا قومی کاز سمجھتے ہیں۔ وہ عوامی سطح پر پاکستان کا مؤقف مدلل انداز میں پیش کرنے اور حکومت کی پالیسیوں کی وضاحت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی قیادت میں کشمیر کاز کو بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی کوششیں جاری ہیں برسلز پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا قاسم نون نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں امن کے علمبردار کے طور پر ابھر رہا ہے اور پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں بھی امن کے قیام کے لیے اسی عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔


انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ مسئلۂ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ برسلز میں کشمیر کمیونٹی، یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں مسئلۂ کشمیر، خطے میں امن اور پاکستان کے مؤقف کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات، امن اور سفارتی ذرائع کے ذریعے خطے میں استحکام کا خواہاں ہے اور عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں