
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر میں 12سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طالبہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ ٹیوشن سینٹر مالک کی دو بیٹیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے علاوہ ازیں مجموعی طور زیر حراست تین افراد سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے اس سے پہلے لڑکیوں کا والد رؤف پولیس کی حراست میں تھا۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 12 سالہ لڑکی کے گلے پر رسی کے پھندے کا واضح نشان موجود ہے، طالبہ کی موت گلے میں پھندا لگنے سے واقع ہوئی جبکہ جسم پر تشدد یا زبردستی کے کوئی واضح نشانات نہیں ملے۔
