
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوجوان تاجر میررضا کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب گیسٹ ہاؤس کو سیل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس مشکوک ہونے پر بند کیاگیا،گیسٹ ہاؤس میں کام کرنے والے 6افراد زیرحراست ہیں،میررضا کیس میں ابتک 21افراد حراست میں لئے گئے ،زیرحراست افراد میں میررضا کے دوست اور بزنس پارٹنرز شامل ہیں،زیرحراست افراد کے بیان بھی ریکارڈ کرلئے گئے۔
ادھروکیل جبران ناصر نے کہاکہ میررضا کے ورثا نے جوڈیشل کمیشن کی درخواست نہیں دی،میررضا کے ورثا جوڈیشل کمیشن کے قیام کو ضروری نہیں سمجھتے،میررضا کیس کی تحقیقات کیلئے نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی،میررضا کے ورثا نئی تحقیقاتی ٹیم سے ملاقات کریں گے،سندھ حکومت سہولت کاری کے نام پر رکاوٹیں یا ابہام پیدا نہ کرے۔
