کراچی، ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ملزمان پولیس چھاپے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ میں مارے گئے

جگہ Jul 23, 2026 IDOPRESS

کراچی (ویب ڈیسک) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے، ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ سوریش ولد امر چند، 28 سالہ رام چند ولد سونو اور 22 سالہ انیل ولد میر چند کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق اوڈھ قبیلے سے تھا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار کے علاقے احمد بروہی گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی جانب سے گلشن معمار کے علاقے عمر بروہی گوٹھ میں تھانہ فرئیر میں درج مقدمہ الزام نمبر 176/26 میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر احمد بروہی گوٹھ نادرن بائی پاس کے قریب چھاپا مار کارروائی کی، جہاں ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کو نشاندہی کے لیے گلشن معمار لایا گیا تھا، جہاں ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ اس دوران ہونے والے دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تینوں گرفتار ملزمان مارے گئے، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار علی جان کو بھی جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ ترجمان ایس آئی یو پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں