کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جگہ Jul 1, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع ملیر میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے اپنے قریبی ساتھی کے ساتھ مل کر سگے باپ کو قتل کر دیا جبکہ واردات کو چھپانے کے لیے اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تفتیش کے لیے ایس پی ملیر، ڈی ایس پی سکھن اور ایس ایچ او ابراہیم حیدری کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔


پولیس ٹیموں نے ٹیکنیکل اور خفیہ معلومات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا واقعہ حل کرلیا۔


تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتول کا بیٹا اعجاز اپنے والد کو راستے سے ہٹانا چاہتا تھا اور اس نے اپنے دوست شیراز کو قتل کی سپاری دے رکھی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں