
ڈارون(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کے حسن محمود کی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
ڈارون میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 45 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد یکے بعد دیگرے 74 کے مجموعی سکور پر 4 وکٹیں گر گئیں۔
جیک ویدرالڈ 23، ٹریوس ہیڈ 22، کیمرون گرین 13 اور مارنس لبوشین ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
Hasan Mahmud sent Steve Smith packing for his fifth wicket and then quickly made it six ✨#MilestoneMoment | @NrmaInsurance | #AUSvBAN pic.twitter.com/gltfKZSlMl
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 13,2026 بعد ازاں اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری نے 55 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم 129 کے مجموعی اسکور پر کیری بھی 19 رنز بناکر چلتے بنے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلادیشی فاسٹ بولرز نے ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔
حسن محمود کی جانب سے 55 رنز کے عوض 6 وکٹیں کسی بھی بنگلادیشی فاسٹ بولر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا بہترین ہندسہ ہے۔
