
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ججز تعیناتی سمری کی عدم منظوری کیخلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری آرڈر میں تبدیلی کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریری آرڈر میں وفاق اور سیکرٹری وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کرلیا۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ججز کی تعیناتی سے متعلق سمری کی منظوری نہ ہونے کے تنازع پر صدر اور وزیراعظم کو سیکرٹریز کے ذریعے کل کیلئے نوٹس جاری کئے تھے۔عدالت نے وزارت قانون کو بھی کل کیلئے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔
