
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی گلوکار سونو نگم کی سرجری کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سونو نگم نے اپنی سرجری کے دوران گانا گیا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں گلوکار نے 1949 میں بننے والی فلم 'دلاری' کا مشہور گانا‘ سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے‘ گایا ہے اور یہ گانا بھارت کے معروف پلے بیک گلوکار محمد رفیع نے گایا تھا۔
View this post on Instagram
A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial)
