بولان میں گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر

جگہ Aug 13, 2026 IDOPRESS

بولان(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے ضلع بولان میں گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ضلع بولان میں18انچ قطرکی گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی جس کے باعث مختلف علاقوں میں گیس کی سہولت نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ مستونگ ، پشین، قلات اورمچ کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کوئٹہ کے کچھ علاقوں میں بھی سوئی گیس کا پریشر متاثر ہے جس کے سبب گھریلو خواتین کو کھانے بننے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں