آئی ایم ایف پروگرام: پانچویں قسط کے حصول کے لئے تیاریاں شروع

جگہ Aug 11, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی پروگرام کے تحت پانچویں قسط کے حصول کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کے جائزے کیلئے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، جس کے لئے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزارتِ خزانہ نے مذاکرات کی تیاری کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں کو ڈیٹا اور رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے، متعلقہ وزارتیں آئی ایم ایف وفد کو اسٹرکچرل بینچ مارکس اور معاشی اصلاحات کے اہداف پر بریفنگ دیں گی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں توانائی شعبے کی اصلاحات، بجلی اور گیس کے شعبوں میں سرکلر ڈیٹ سمیت دیگر اہداف پر بھی بات چیت ہوگی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں موجودہ قرض پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے، جس میں تقریباً 1 ارب ڈالر پانچویں قسط کی مد میں جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے تقریباً 20 کروڑ ڈالر مل سکتے ہیں۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں