نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو چند روز میں آپریشنل کرنےکا فیصلہ

گوادر (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی ہدایت پر نیو گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کوآپریشنل کرنےکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع سے دعویٰ

چپ ٹیک Dec 19, 2024 IDOPRESS

سورس: Facebook

گوادر (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی ہدایت پر نیو گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کوآپریشنل کرنےکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 30 دسمبر کو نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، افتتاحی کمرشل پرواز قومی ائیرلائن چلائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ کو فعال کرنے کیلئے قومی ائیرلائنز کی انتظامیہ اور ائیرپورٹس اتھارٹی کے 5 گھنٹے تک طویل اجلاس کے بعد ائیر پورٹ کی فعالیت سے متعلق معاملات طے پا گئے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں ڈیپ سی پورٹ گوادر میں چین کی 246 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ تعمیر کیا گیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں