لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہاہے کہ چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے اور اس پر کوئی حرف نہیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہاہے کہ چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے اور اس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے، تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی صدارت میں 76واں اجلاس ہوا، جس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
اجلاس میں گورننگ بورڈ کے اراکین چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ، پی ایس ایل کے ہیڈ سلمان نصیر اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت ہوئے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں، اس کھیل سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں، ہمیں اس میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔