بھارتی بحریہ کی کشتی کو سمندر میں خوفناک حادثہ، نیوی افسر سمیت 13 افراد ہلاک

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ بے قابو  ہو کر مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، حادثے میں بھارتی بحریہ کے افسر سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان

سائنس Dec 19, 2024 IDOPRESS

سورس: Pexels.com

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ بے قابو ہو کر مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، حادثے میں بھارتی بحریہ کے افسر سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان بھارتی نیوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پربیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی دوپہر ممبئی ہاربر میں بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ انجن کی آزمائش کے دوران بے قابو ہوکر مسافر کشتی سے ٹکرا گئی۔سپیڈ بوٹ کی ٹکر سے کشتی سمندر میں اُلٹ گئی۔کشتی میں کم از کم 110 افراد سوار تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارتی بحریہ کی سپیڈ بوٹ کے مسافر کشتی سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو ئے جبکہ اب تک 99 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپیڈ بوٹ پر سوار بحریہ کا ایک افسر اور 2 ملازمین ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں