اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملک کو مزید نئے یا "آخری کارڈ" کی نہیں امن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ملک کو مزید نئے یا "آخری کارڈ" کی نہیں امن اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
پیپلزپارٹی کی سینیٹر نے کہاکہ تحریک انصاف مسلسل عدم استحکام اور تصادم کی خطرناک سیاست کر رہی ہے،خدارہ عدم استحکام، بدامنی اور نفرت کی سیاست سے نکل آئیں،ان کاکہناتھا کہ 9 مئی اور 24 نومبر کو ملکی سیاسی تاریخ کے بدترین دن کے طور یاد رکھا جائے گا، کیا آپ اب بھی ان سے نہیں سیکھے؟ اب نسلی تعصب کو ہوا دینے سے بہتر ہے آپ اپنی غلطیوں اور طرز سیاست کو درست کریں۔