ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کیلیے نیا چیلنج بن چکی ہے۔ بھارت کی کٹھ پتلی شیخ حسینہ کے بھارت فرارکے بعد بھارت بنگلہ دیش کی خودمختاری
سورس: Representational Image
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کیلیے نیا چیلنج بن چکی ہے۔ بھارت کی کٹھ پتلی شیخ حسینہ کے بھارت فرارکے بعد بھارت بنگلہ دیش کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کیلیے متعدد خفیہ حربے استعمال کررہا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں حالیہ تبدیلیاں بھارت کیلیے تشویش ناک ثابت ہورہی ہیں۔بھارت میں بنگلہ دیشی قونصلیٹ پر حملے کے باعث دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کشیدگی کا شکارہیں۔بھارتی میڈیا گمراہ کن معلومات استعمال کر کے بنگلہ دیش کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان غیر قانونی امیگریشن، مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور پانی کی تقسیم کے معاہدوں جیسے مسائل پر بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
بھارت، بنگلہ دیش پر دوبارہ اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے مظاہروں اور میڈیا کا سہارا لے رہا ہے۔