لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا بلدیاتی ایکٹ تیارکرلیاگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرئع کاکہنا ہے کہ نیا بلدیاتی ایکٹ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا بلدیاتی ایکٹ تیارکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ذرئع کاکہنا ہے کہ نیا بلدیاتی ایکٹ منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا گیا، ایکٹ کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی،زرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے،بلدیاتی ایکٹ کابینہ کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا، نئے ایکٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات یونین کونسل کی بنیاد پر ہوں گے۔