کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 1200 سے زائد پوائنٹس کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 788 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 3790 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔