سندھ ایسوسی ایشن نے دبئی میں میگا میوزیکل نائٹ اور متحدہ عرب امارات کا قومی دن منایا

دبئی (طاہر منیر طاہر) سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای نے جی بی ایچ کے تعاون سے دبئی میں چھٹی سالانہ سندھی میگا میوزیکل نائٹ اور متحدہ عرب امارات کا قومی دن منانے

چپ ٹیک Dec 19, 2024 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای نے جی بی ایچ کے تعاون سے دبئی میں چھٹی سالانہ سندھی میگا میوزیکل نائٹ اور متحدہ عرب امارات کا قومی دن منانے کا شاندار اہتمام کیا۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ قومی فنکارہ صنم ماروی نے قومی گیت پیش کیے اور یو اے ای کی سات ریاستوں سے آئے ہزاروں مہمانوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا اور خوب داد حاصل کی۔ یہ تقریب سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر سندھ صوبہ اپنی مہمان نوازی، امن پسندی اور شاندار ثقافت کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ دبئی میں سیکڑوں خاندانوں اور نوجوانوں کا اپنی ثقافت سے محبت دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے یو اے ای میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق رہنے کی تلقین کی اور سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کے کنوینر انجینئر دانش حیدری اور ان کی ٹیم کو ایک بہترین، مثبت اور منظم پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا سفارت خانہ اور عملہ ہر وقت تعاون کے لیے تیار ہے۔ سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کے کنوینر انجینئر دانش حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ امن، ترقی اور انسانیت کے فلسفے پر یقین رکھتا ہے، جو محبت کا پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستانی ایمبیسی ابوظہبی، پاکستانی قونصلیٹ دبئی، حکومت سندھ، فارن آفس اسلام آباد، کیمپ آفس کراچی، قونصل جنرل یو اے ای کراچی، تمام معاونین اور شریک خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مزید کہا کہ ایسے پروگرام ہم آہنگی، رواداری اور آپس میں جڑنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ پروگرام کے اعزازی مہمان اور یو اے ای کے سماجی رہنما ڈاکٹر بو عبداللہ نے کہا کہ سندھی قوم ہمیشہ محبت اور عزت کے ساتھ اپنے پروگرام میں شامل کرتی ہے۔ ان کے اجرک کے تحفے پہن کر فخر محسوس ہوتا ہے، اور دعا ہے کہ یہ محبت اور خلوص ہمیشہ قائم رہے۔ تقریب میں یو اے ای کے 53ویں قومی دن "عید الاتحاد" کا کیک پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کاٹا، اور سونیا مجید نے یو اے ای کا قومی ترانہ پڑھ کر خراج تحسین پیش کیا۔ سندھی میگا میوزیکل نائٹ کی رنگا رنگ تقریب میں سندھ سے آئی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ صنم ماروی، نوجوان گلوکار ضامن علی، پنجاب کے فنکار حسن علی فرخ، بلوچستان کی گلوکارہ عینی زیدی، خیبرپختونخوا کی سونیا مجید اور دبئی کے لوکل بینڈز درویش بینڈ نے گانے پیش کیے اور سیکڑوں مہمانوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ پروگرام کی نظامت روماسا رزاق نے کی، اور مرق علی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ تقریب میں سندھ ایسوسی ایشن آف یو اے ای کے چیف آرگنائزر محمد حسن نوحانی، انجینئر مہران خان، کریم مزاری، فرحان علی، میر نظیر، شازیہ چانڈیو، رمیش کمار، سماجی اور کاروباری شخصیات، جی بی ایچ کے محمد حسن، الشرف ایکسچینج کے عمران علی، اسمارٹ سٹی لاڑکانہ کے زاہد کنسرو، ڈاکٹر سلیم شیخ، سندھ فرینڈز فورم کے بشیر آریسر، میان منیر ہنس، ایم بی سندھی، یاسمین کنول، نائمہ لاشاری، لطیف دل، عرفان بلوچ، رفیق کھھیڑو، عبدالصمد، کامریڈ ارشاد، لندن سے آئے شفیق شاہانی، سویڈن سے آئے طاہر علی پنہور، آسٹریلیا سے آئے اعجاز میمن اور ان کی اہلیہ انیسہ، امریکہ سے آئی فیشن ڈیزائنر پوجا موٹوانی سمیت دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں