لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ہونے یا نہ ہونے کے
سورس: Facebook/PakistanCricketBoard
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ سینیئر کھلاڑی جیسے کہ بابر اور رضوان کی ٹیم میں ایک اہمیت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے لیے سالوں تک کارکردگی دکھائی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بابر اعظم اس وقت تمام فارمیٹس میں خراب فارم سے گزر رہے ہیں، حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وہ مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 47 رنز بنا سکے۔اس سیریز میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی نے دیکھا کہ بابر نے آخری 3 ون ڈے میچوں میں کیسا کھیلا، جب آپ کوچ یا سلیکٹر بنتے ہیں، تو یہ انفرادی پسند یا ناپسند کی بات نہیں ہوتی، آپ کا مقصد پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔عاقب جاوید نے کہا کہ ہمارا فوکس صرف پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانے پر ہے۔
اس کےعلاوہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی فوکس ون ڈے کرکٹ اور چیمپنز ٹرافی پر ہے ، فخر زمان کے ساتھ فٹنس مسائل ہیں ،حل ہو جائیں گے تو وہ ٹیم میں شامل ہوں گے ۔