نیویارک (ویب ڈیسک) بٹ کوائن اتوار کو تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا، کیونکہ تاجروں کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کرپٹوکرنسی کے لیے
سورس: Pxhere.com
نیویارک (ویب ڈیسک) بٹ کوائن اتوار کو تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا، کیونکہ تاجروں کا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کرپٹوکرنسی کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔
مقامی انگریزی اخبار ’ ڈان نیوز‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابقڈیجیٹل کرنسی اپنی تاریخ میں پہلی بار رات 12 بجے کے فوراً بعد 80 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گئی۔ بٹ کوائن مارچ میں 73 ہزار 798 ڈالر کے تاریخی ریکارڈ سے مزید آگے بڑھ کر بدھ کو 75 ہزار ڈالر کا ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ کرپٹو کرنسیاں اپنی تخلیق کے بعد سے ہی اپنی انتہائی اتار چڑھاؤ والی نوعیت سے لے کر کئی صنعتی افراد کی تباہی کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔