عمران خان کے آنکھوں کے معائنے میں شفا ہسپتال کے 2 ماہرین نے حصہ لیا، طبی رپورٹ کے مندرجات ظاہر نہیں کریں گے: اعلامیہ پمز

حیاتیات Aug 22, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پمز ہسپتال میں طبی معائنے کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کے لیے پمز اسپتال لایا گیا۔

پمز ہسپتال کے اعلامیے کے مطابق طبی معائنے میں شفا انٹرنیشنل اسپتال کے 2 ماہرین نے آنکھوں کے معائنےمیں حصہ لیا۔

پمز ہسپتال کے اعلامیے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے دیگر طبی معائنےکے لیے پمز کے متعلقہ ماہرین نےحصہ لیا۔

تاہم گزشتہ شب حکومت نے عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور پھر رات دیر گئے انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ عمران خان مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں