سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026ء کا انعقاد 16 اگست کو ہو گا

حیاتیات Jul 30, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026ء کا انعقاد 16 اگست بروز اتوار ہو گا، امتحان سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت منعقد کیا جائے گا۔

روزنامہ جنگ کے مطابقسیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے لیے کراچی، حیدر آباد، جام شورو، لاڑکانہ، سکھر، میر پور خاص، شہید بینظیر آباد اور اسلام آباد میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

کراچی میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہو گا، جبکہ حیدر آباد میں یہ امتحان پبلک سکول لطیف آباد میں منعقد کیا جائے گا۔

سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے مطابق تمام امتحانی مراکز پر والدین کے لیے علیحدہ انتظار گاہیں قائم کی جائیں گی، جبکہ امتحانی ہال میں امیدواروں کو ضروری اسٹیشنری اور پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں