نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

سائنس Aug 19, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے الوداعی ملاقات کی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی وزیراعلیٰ آفس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

ملاقات کے دوران نواز شریف اور مریم نواز شریف نے سعودی سفیر کی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے سفارتی خدمات کو سراہا۔

سعودی سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کو یادگار قرار دیتے ہوئے پرتپاک میزبانی پر نواز شریف اور مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی اہمیت کا بھی اظہار کیا گیا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں