
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلدیاتی ملازمین کے نئے پے سکیلز اور الاؤنسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق نئے پے سکیلز اور الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026سے ہوگا، بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو 7فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی منظوری دیدی گئی۔
کیپٹیل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ملازمین کیلئے بھی نئے پے سکیلز نافذکردیا گیا،میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ملازمین نئے پے سکیلز سے مستفید ہوں گے۔
