پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان وسیع اتفاق رائے ضروری ہے ، ڈاکٹر عشرت العباد

عی Aug 22, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان وسیع اتفاق رائے ضروری ہے تاکہ یہ معاملہ سیاسی تنازع نہ بنے خیالات کا اظہار سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے دبئی میں منعقدہ "دعوت حلیم" کے دوران کیا انہوں نے چھوٹے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کو بہتر حکمرانی کے لیے مفید قرار دیا۔اس موقع پر پورٹس اینڈ شپنگ کے سا بق وزیر اور سابق سینیٹر بابر خان غوری نے کہا کہ ملک میں بہتر حکمرانی اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید صوبے اور چھوٹے انتظامی یونٹس بنائے جا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق نئے صوبے آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بنائے جانے چاہئیں۔دبئی میں فرینڈز آف کراچی کی طرف سے بی اینڈ بی ریسٹورنٹ میں منعقدہ تقریب میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے پریس قونصلر محمد صالح اور کمرشل قونصلر علی زیب،نعمان اکرم جبکہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی- شرکت کرنے والوں میں افتخار علی تتلہ، سید سلیم اختر ، ر اشد الاسلام، سید آصف زمان، اقبال داؤد ،شبیر مرچنٹ، ڈاکٹر ظفر رضوی، علی راؤ ، ر ئیس قریشی، یاسر امتیاز اعوان، میاں منیر ہانس اور دیگر بہت سے مہمان شامل تھے- دعوت حلیم میں پاکستانی خاندانوں اور کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان کی روایتی ڈش حلیم سے لطف اندوز ھوئے-

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں