
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے شادی کی تقریب گاڑی لیکر واپس نہ کرنے کے الزام میں درج مقدمے میں ملزم کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ایک بار مجاز عدالت سے ضمانت منظور ہوجائے تو اسے منسوخ کرنے کے لیے مضبوط اور غیر معمولی وجوہات کا ہونا ضروری ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے قرار دیا کہ ضمانت منسوخی کے مرحلے پر عدالت اس وقت مداخلت کرسکتی ہے جب ضمانت دینے کا حکم بادی النظر میں غیر قانونی، واضح طور پر غلط یا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہو، یا ملزم نے ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال کیا ہو۔
