
سیئول (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کی جانب سے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں طے شدہ وقت سے 1 ہفتہ قبل ختم کرنے کے فیصلے پر جنوبی کوریا کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
جنوبی کوریا کے وزیرِ خارجہ چو ہیون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوجی مشقیں کم کرنے کے حکم میں بظاہر سیؤل کو ایران جنگ میں شامل ہونے کے لیے دباؤ کا پیغام بھی شامل ہے۔
چو ہیون نے پارلیمانی سماعت کے دوران بتایا کہ جنوبی کوریا اور نہ ہی امریکی حکام کو پیشگی طور پر مشقیں محدود کرنے سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے کا علم تھا۔
