ایران امریکہ جنگ سے پہلے ہی وفاقی حکومت کے ایندھن کے سالانہ بجٹ اخراجات میں 39 فیصد اضافہ،22 ارب روپے تک پہنچ گئے تھے، تفصیل قومی اسمبلی میں پیش

بڑا ڈیٹا Aug 22, 2026 IDOPRESS


اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے اعلیٰ بیوروکریٹس کے لیے کار مونیٹائزیشن پالیسی نافذ کرنے کے باوجود جس کے تحت انہیں ٹرانسپورٹ کی مد میں نقد رقم دی جاتی ہے،مشرق وسطیٰ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی وفاقی حکومت کے ایندھن کے سالانہ بجٹ اخراجات بڑھ کر تقریباً 22ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، جو کہ39 فیصد اضافہ ہے۔ یہ تفصیلات رواں ہفتے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں پیش کی ہیں۔


ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے مالی سال 25-2024 میں ایندھن پر 8.21 ارب روپے خرچ کیے، جو کہ 1.6 ارب روپے یعنی 39فیصد کا اضافہ ہے۔ تاہم، حکومت نے حال ہی میں ختم ہونے والے مالی سال 2025۔26کے ایندھن کے اخراجات ظاہر نہیں کیے، جس کے دوران جنگ چھڑنے کے باعث مقامی اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔


رکن قومی اسمبلی سید رفیع اللہ نے تمام سرکاری وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک شعبوں اور خودمختار اداروں کے گزشتہ پانچ سال کے ایندھن کے تخمینے اور سالانہ اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں، جس پر حکومت نے وفاقی بجٹ سے ہونے والے اخراجات کی معلومات تو فراہم کر دیں لیکن مالی سال 26 کے اعداد و شمار پیش نہیں کیے۔


رپورٹ کے مطابق متعدد وفاقی وزراء، وزرائے مملکت اور وفاقی سیکرٹریز اپنی استحقاق سے بڑی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، جہاں اکثریت وزراء ایس یو ویز (SUVs) کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ وفاقی سیکرٹریز 1800 سی سی کی نئی گاڑیوں کو فوقیت دیتے ہیں۔ حکومت نے 15سال قبل گریڈ20 سے 22کے افسران کے لیے کار مونیٹائزیشن پالیسی متعارف کرائی تھی اور بعد میں انہیں سرکاری گاڑیاں صرف دفتری کام کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی تھی، لیکن اس پالیسی کی کھلی خلاف ورزی دیکھی جا رہی ہے اور سرکاری گاڑیاں بیوروکریٹس کے بچوں کو اسکولوں، مارکیٹوں اور موٹروے پر لانے لے جانے کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں