
لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن)لودھراں میں منی ٹرک کی ٹکر سے شدید زخمی ٹریفک پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لودھراں میں رکن پور میں منی ٹرک کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 8افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی ایس پی کاکہناتھا کہ حادثے میں شدید زخمی ٹریفک پولیس اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کاکہناتھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار نے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ دیا تھا، ٹریک کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی،پولیس کا مزید کہناتھا کہ ٹریک ڈرائیور نے جان بوجھ کر ٹکر ماری یا حادثہ تھا، تفتیش کررہے ہیں۔
