کراچی؛ ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کے والد نے 13 کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کردیا

حیاتیات Aug 5, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کے والد نے 13 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق بنارس پل پر ٹرالر کی ٹکر سے نوجوان فیضان کی ہلاکت کے معاملے میں سینئر سول جج غربی کی عدالت میں متوفی کے والد محمد سرفراز نے ٹینکر ڈرائیور حفیظ اللہ اور مالک گلفراز خان کے خلاف 13 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 11 محرم کو واقعہ پیش آیا تھا۔ میرا بیٹا اپنے کزن کے ساتھ حسین آباد سے واپس آرہا تھا۔ ٹرالر نے 24 سال کے فیضان کو کچل کر ہلاک کردیا۔


وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی اپنے بوڑھے والدین کے مستقبل کا سہارا تھا۔ فریقین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں