ارجن رامپال نے دیرینہ گرل فرینڈ سے اچانک شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

حیاتیات Aug 22, 2026 IDOPRESS

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال نے اپنی دیرینہ ساتھی گیبریلا ڈیمیٹریڈس کے ساتھ شادی کی قانونی کارروائی مکمل کرلی، جس کے بعد دونوں باضابطہ طور پر میاں بیوی بن گئے۔ اچانک سامنے آنے والی اس خبر نے اداکار کے مداحوں کو حیران کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ارجن رامپال اور گیبریلا ڈیمیٹریڈس 2018 سے ایک ساتھ ہیں۔ کئی برس سے رشتے میں رہنے والے اس جوڑے نے وقت کے ساتھ اپنے خاندان کو بھی وسعت دی اور دو بیٹوں کے والدین بنے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے گوا میں شادی کی رجسٹریشن مکمل کی، جس کے بعد ان کے رشتے کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی۔ ضروری قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد ارجن اور گیبریلا باضابطہ طور پر ازدواجی رشتے میں منسلک ہوگئے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب اداکار اس سے قبل اپنی منگنی کی تصدیق بھی کرچکے تھے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں