
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے چوری کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس اسد باجوہ نے ملزم کی درخواست بعدازگرفتاری ضمانت پر سماعت کی،وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم 8ماہ سے قید ہے، مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے مجرم یا بے گناہ ہونے کا فیصلہ ٹرائل کورٹ نے کرنا ہے۔
سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزمان نے گھر میں گھس کرچوری کی، ملزمان نے 52لاکھ کے طلائی زیورات، 27لاکھ روپے چوری کئے۔
سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم اعتراف جرم کر چکا، معاشرے کیلئے خطرہ ہے،اعتراف جرم کے بعد ملزم کی ضمانت مسترد کی جائے۔
