سعودی عرب کی قیادت میں بڑا بحری اتحاد، 39 ممالک ایک پلیٹ فارم پر آگئے

عی Aug 14, 2026 IDOPRESS

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی قیادت میں قائم کیے جانے والے کثیر ملکی بحری دفاعی اتحاد میں شامل 39 ممالک کے نمائندوں نے جدہ میں تیسرے منصوبہ بندی اجلاس میں شرکت کی ہے۔ اس اجلاس کے بعد یہ اتحاد ایک باقاعدہ فعال بحری سکیورٹی فورس بننے کی جانب مزید آگے بڑھ رہا ہے۔


سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی اسپا کے مطابق اجلاس جمعرات کو جدہ میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا، جس میں ان ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی جو سعودی قیادت میں قائم ہونے والے اتحاد کی تشکیل میں شامل ہیں۔

سعودی عرب کی قیادت میں بننے والا یہ اتحاد مستقبل میں بحری راستوں کے تحفظ، سمندری سلامتی اور مشترکہ دفاعی تعاون کے لیے مختلف ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش ہے۔ اس کی عملی تشکیل مکمل ہونے کے بعد رکن ممالک کے درمیان بحری دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید منظم ہونے کا امکان ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں