اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے یہ پیغام دیا ہے کہ فیض حمید کے
سورس: File Photo
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز نے یہ پیغام دیا ہے کہ فیض حمید کے معاملات سے ہماری جان چھوٹنے والی نہیں ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ لگے ہاتھوں بانی پی ٹی آئی کیلئے نیا اور سنجیدہ مسئلہ پیدا کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ فوجی افسر کی معاونت ٹھوس ہونی چاہیے صرف ہمدردی کافی نہیں ہے، جس کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ اگر شواہد ہوتے تو ان پر لازم تھا کہ 9 مئی کے فوراً بعد سامنے لاتے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں فیض حمیدکے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔