ACE Money Transfer کے لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بڑا اعزاز

کراچی (سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے پاکستان میں رقوم کی قانونی ترسیل کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے دنیا کی چوتھی بڑی کمپنی کا درجہ رکھنے والی معروف عالمی

حیاتیات Dec 5, 2024 IDOPRESS

کراچی (سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے پاکستان میں رقوم کی قانونی ترسیل کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے دنیا کی چوتھی بڑی کمپنی کا درجہ رکھنے والی معروف عالمی ترسیلات زر کی کمپنی ACE Money Transfer کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایک بڑے اعزاز "Fourth Largest Global Fintch" سے نوازا گیا۔ کمپنی کو یہ ایوارڈ اسٹیٹ بینک کے Pakistan Remittance Summint 2024 کے موقع پر دیا گیا، جس کا انعقاد 28 نومبر 2024 کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں کیا گیا۔ اس پر وقار تقریب میں اسٹیٹ بینک کے وفد، اہم عالمی مالیاتی اسٹیک ہولڈرز، فنانشل اداروں کے سربراہان اور کمپنی کے CEO راشد اشرف نے شرکت کی۔ ACE Money Transfer نے اسٹیٹ بینک کے غیر قانونی ترسیلات زر کے چینلز کے سدباب کے لیے شروع کیے گئے پروگرام Pakistan Remittance Initiative میں ایک کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے بیرون ملک سے پاکستان قانونی ذرائع سے تیز، محفوظ، کم فیس اور بہترین ریٹس پر رقوم کی ترسیل کو ممکن بنایا۔


پاکستان دنیا میں ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں پانچواں بڑا ملک ہے، جس میں بیرون ملک سے موصول ہونے والی رقوم ملکی معیشت کا اہم حصہ ثابت ہوتی ہیں۔ حالیہ ریکارڈ کے مطابق اکتوبر 2024ء میں بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم میں سالانہ بنیاد پر خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا اور ان رقوم کا حجم 3.052 بلین ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ حوالہ اور ہنڈی (کرب مارکیٹ) جیسے غیر قانونی ذرائع پاکستان کو سال ہا سال کثیر فنڈز سے محروم کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ آج بھی متعدد بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت کی کمائی گھر منتقل کرنے کے لیے غیر منظم ذرائع کا استعمال کرتے ہیں، جو ناصرف غیر محفوظ ہیں، بلکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ ACE Money Transfer نے بلیک مارکیٹ کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کے اہم اقدامات، جن میں غیر قانونی چینلز کے خلاف جاری Pakistan Remittance Initiative (PRI) سر فہرست ہے، کو موثر بنانے کے لیے قیمتی کردار ادا کیا ہے۔


ACE Group of Companies کے CEO راشد اشرف نے اس اعزاز پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ:


"ACE Money Transfer ہمیشہ صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنےاور پاکستان میں قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کے فروغ کے لیے مصروف عمل رہی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو غیر قانونی ذرائع کے خطرات اورنقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور انہیں قانونی چینلز کی طرف راغب کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، تاکہ وہ سمندر پار رہتے ہوئے ناصرف بہتر انداز سے اپنے خاندان کی مالی ضروریات کو پورا کرسکیں بلکہ ملکی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکیں۔"


ACE Money Transfer کے حوالے سے مزید جاننے کے لیے وزٹ کریں

http://acemoneytransfer.com/

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں