آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن  کے قیام کیخلاف کیس میں  ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت ملتو ی 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن  کے قیام کیخلاف کیس میں  ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر

حیاتیات Dec 2, 2024 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن کے قیام کیخلاف کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت ملتو ی کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں آڈیو لیکس پر انکوائری کمیشن کے قیام کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربرہی میں 6رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی،وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی،ایڈیشنل اٹارنی عامر رحمان نے استدعا کی کہ عدالت مختصر تاریخ دے دے،سوال یہ ہے حکومت آڈیوز کی انکوائری چاہتی ہے یا نہیں؟ معاملہ کابینہ میں جانا تھا، امن عامہ صورتحال کے باعث نہ ہو سکا، وقت دے دیں، معاملہ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کردیا جائے گا، آڈیو لیکس کمیشن پر کابینہ کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔

وکیل بانی پی ٹی آئی بابراعوان نے کہاکہ آڈیوز کی قانونی حیثیت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اٹارنی جنرل آفس کو حکومت سے ہدایات لے لینے دیں، پھر دیکھتے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں