کراچی (ویب ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں اسکولوں کے باہر نشے کے عادی افراد نے ڈیرے ڈال رکھے تھے، جس کی وجہ سے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
سورس: File Photo
کراچی (ویب ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں اسکولوں کے باہر نشے کے عادی افراد نے ڈیرے ڈال رکھے تھے، جس کی وجہ سے بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ شہریوں نے اس صورتحال کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔
آج نیوز کے مطابق بغدادی روڈ نمبر 10 پر واقع گرلز اور بوائز اسکول کے باہر نشے کے عادی افراد کی بھرمار کی وجہ سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ مقامی رہائشیوں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے باہر سے متعدد نشے کے عادی افراد کو پکڑ کر تھانے منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو تھانے لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں گنجا کرکے علاج کے لیے ایدھی سینٹر روانہ کردیا گیا۔