لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کی جلد پاکستان آمد متوقع ہے ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے وفد کی جلد پاکستان آمد متوقع ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی سی سی وفد اگلے ہفتے کے آغاز میں پاکستان ا ٓسکتا ہے،آئی سی سی وفد کی پاکستان آمد کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی،آئی سی سی نے ممکنہ دورے پر فی الحال پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمیپئنز ٹرافی کے معاملے پر آج آئی سی سی اور بی سی سی آئی میں بات چیت کاامکان ہے۔