اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کمیشن نے استفسار کیاکہ آپ باہر جا کر وہی بات کررہے ہیں یا فرق پڑ گیا ہے،فوادچودھری نے جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کمیشن نے استفسار کیاکہ آپ باہر جا کر وہی بات کررہے ہیں یا فرق پڑ گیا ہے،فوادچودھری نے جواب دیتے ہوئےکہاکہ آج کل آپ توجہ میں نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی،فوادچودھری نے کہاکہ میں نے دونوں کیسز میں معافی جمع کرائی ہے،ممبر کمیشن نے کہاکہ آج تو چارج فریم ہونا ہے،فواد چودھری نے استدعا کی کہ سر معافی تلافی کردیں،ممبر کمیشن نے کہاکہ آپ باہر جا کر وہی بات کررہے ہیں یا فرق پڑ گیا ہے،فوادچودھری نے کہاکہ آج کل آپ توجہ میں نہیں ہیں،ممبر کمیشن نے کہاکہ اس کیس میں گواہ تو آئے ہیں وہ اپنی حاضری لگائیں،ڈی جی پیمرا تیار ہیں،فواد چودھری نے کہاکہ آپ اوروں کی باتیں بھول جاتے ہیں، میری یاد رکھتے ہیں،الیکشن کمیشن نے کی سماعت 10دسمبر تک ملتوی کردی۔